امریکہ کے جاسوسی کے مرکزی ادارے سی آئی اے کے سابق سربراہ لیون پنیٹا نے کہا کہ ٹرمپ ایران پرحملہ کرنےباز رہے۔
سابق سربراہ سی آئی اےلیون پنیٹا نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے حملہ کیا تو وہ بھی علاقائی جنگ میں شامل ہوجائےگا، امریکہ نے 2 دہائی قبل عراق میں جنگ چھیڑ کر خوفناک غلطی کی تھی، اس غلطی سےٹرمپ کو سیکھنےکی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو دھمکیاں دینے والوں کی شکست یقینی ہے، امریکی صدر
لیون پنیٹا نے مزید کہا امریکی حملے پر ایران جوابی کارروائی کریگا، ردعمل انتہائی سخت ہوگا، لہذا ٹرمپ ایسی غلطی کرنے سے بازرہے۔




















