Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنگ کا دسواں روز:بندر عباس پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز سے حملہ کردیا

جنگ 10ویں روز میں داخل،بندرعباس پورٹ پراسرائیل نے حملہ کردیا۔ایران نے بھی 400بیلیسٹک میزائل داغنے کی تیارکرلی ساتھ ہی درجنوں ڈرونز سے اسرائیل پر حملہ کردیا۔ ہفتے کے روز اسرائیل نے ایران پر تازہ حملوں  میں پاسداران انقلاب کے 9اہلکارشہید،ایرانی میزائلوں،فوجی تنصیبات اور جوہری مراکز کو نشانہ بنایا۔مختلف ایرانی شہروں میں زورداردھماکے سنے گئے۔ کئی مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھئے گئے ہیں۔

 

ہفتے اور اتوار کی شب اسرائیل نے ساحلی پورٹ بندرعباس کو نشانہ بنایا۔ ایران کی جانب سے بھی دعویٰ کیاجاررہاہے کہ  آج رات اسرائیل پر 400 بیلیسٹگ میزائل داغے جائیں گے۔

ایرانی سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ ایران نے اب تک جو میزائل استعمال کیے ہیں اس سے بھی جدید نوعیت کے میزائل موجود ہیں جو اسرائیل پر جلد ہی برسائے جائیں گے۔
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز حملوں میں ایران کے 3 ایف 14 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔

اسرائیل نے تازہ ترین حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک اور علیٰ کمانڈر کوشہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق  ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں زوردار دھماکے کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد شہر بھر میں فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔
اصفہان ایران کے جوہری پروگرام کا اہم مرکز ہے اور یہاں ملک کا سب سے بڑا نیوکلیئر ریسرچ کمپلیکس واقع ہے۔

نائب گورنر اصفہان کے مطابق لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور خود اصفہان شہر اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے۔  جن میں ایک حساس جوہری تنصیب بھی شامل ہے۔
تاہم حکام کے مطابق جوہری تنصیب سے کسی قسم کے خطرناک مواد کے اخراج کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہے۔ جنگ 9 ویں روز سے 10 روز میں داخل ہونے والی ہے ۔

9 ویں روزاسرائیل نے ایران پرپھربڑاحملہ کردیا،جوہری مراکز اورفوجی تنصیبات کونشانہ بنانے کادعویٰ ہے۔

دوسری جانب ایران نے بھی  رات اسرائیل پر بڑے حملے کا اعلان کے بعد درجنوں ڈرونز اسرائیل پر داغ دہے۔

 


 

متعلقہ خبریں