Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا نے 2 سے 4 بی-2 اسٹیلتھ بمبار بحرالکاہل روانہ کردیے،اسرائیلی میڈیا

امریکا نے 2 سے 4 بی-2 اسٹیلتھ بمبار بحرالکاہل روانہ کردیے ہیں۔ ایران کی زیرزمین جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ دعویٰ اسرئیلی میڈیاکی جانب سے سامنے آیاہے۔

اسرائیلی اخبارنے یہ دعویٰ اسرائیل کے سینئر فوجی عہدیدار کے حوالے سے سامنے آیاہے۔ اخبار کے مطابق قم کے قریب پہاڑی علاقے میں زیرزمین قائم جوہری تنصیب فردو  پہلاہدف ہیے ۔

اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ اگر کارروائی کی اجازت دے دی گئی تواس پ عمل درآمد کریںگے۔

ایک ترک خبررساں ادارے نے اسرائیلی اخبارکی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی بی-2 بمبار ریاست میسوری میں وائٹ مین ایئرفورس بیس سے روانہ کردیے گئے۔
مشرقی بحرالکاہل میں مائیکرونیشیا میں امریکی حدود میں واقع گوام میں امریکی اسٹریٹجک بیس کی طرف رواں دواں ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ بی-2 بمبار ایران سے تقریباً 3500 کلومیٹر دور واقع امریکی اہم بیس ڈیاگوگارشیا کی طرف سفر جاری رکھیں گے یا نہیں۔

اسرائیلی اخبار نے ایرانی جوہری تنصیب فردو کو نشانہ بنانے کے حوالے سے تین ممکنہ پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں