Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ایک اور حملے کامنصوبہ،روسی وزیرخارجہ نے خبردارکردیا

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ایک اور حملے کامنصوبہ۔ روسی وزیرخارجہ نے  ایران کی ایٹمی تنصیاب کے حوالے سے خبرکردیا۔

روسی وزیر خارجہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ پرواضح طنزکرتے دیکھے گئے ۔

ان کا کہنا تھاکہ اب آئی اے ای اے کے سربراہ کہہ رہے ہیں ایجنسی کوایران کی ایٹمی تنصیبات تک رسائی دی جائے۔  ان کا کہنا تھاکہ اس رسائی کے مطالبے کا مقصد افزودہ یورنیم کا مقام جانناہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہاکہ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں دراصل وہاں (ایران میں)ہوکیا رہاہے؟۔

سرگئی لاوروف نے طنزیہ کہاکہ آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہاکہ وہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ مقامات خفیہ رکھے جائیں گے۔

روسی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ آئی اے ی اے  نے کافی تلاش کیا مگر انہیں کچھ نہیں ملاجس سے انہیں مایوسی ہوئی۔

انہوں نے خبردار کیاکہ یہ مطالبہ ظاہر کررہاہے کہ شاید ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ایک اور حملے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ خبریں