پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے پھر سے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی تعریفیں کردیں۔ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں بارپاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کروانے کا ذکرکیا۔
انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر انتہائی متاثرکن شخصیت ہیں۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سےملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شاندار شخصیت ہیں ۔ان کا کہناتھاکہ دونوں جوہری طاقتیں جنگ کے قریب تھیں مگر میں نے تجارت کی پیشکش کرکے جنگ رکوائی۔
امریکی صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک بہادر جنرل قرار دیا۔ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کروانے کا بار بار تذکرہ کیا۔

















