Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہر گھڑی تیار ہیں ہم ! پاک فوج ہم سے آگے تھی،نائب بھارتی آرمی چیف کابھی اعتراف

ہر گھڑی تیار ہیں ہم ! پاک فوج ہم سب سے آگے تھی،نائب بھارتی آرمی چیف کا اہم بیان سامنے آگیا۔دشمن  نے بھی پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کا برملا اعتراف کرلیا۔

تعریف صرف  وہ جو دشمن کے منہ سے نکلے۔ بھارتی فوج کے نائب سربراہ کا پاک بھارت جنگ کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ سامنے آگیا ہے۔

اس کلپ میں انہوں نے کہاکہ  پاکستان ہم سے آگے تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے اہداف کے حوالے سے پاکستان آرمی کو پہلے سے ہی مکمل آگاہی حاصل تھی۔

ان کا کہناتھاکہ  ہماری فوج اب اپنے دفاعی تقاضوں کے بارے میں عوامی سطح پر بات کرنے پر مجبورہوچکی ہے۔

نائب بھارتی آرمی چیف کاکہناتھاکہ ڈی جی ایم او سطح کی بات چیت کے دوران پاکستان نے چین سے ہمارے اہم ویکٹرزکی لائیو اپ ڈیٹس حاصل کرلی تھیں۔

ان کا کہناتھاکہ حالیہ جنگ میں چین نے ہرممکن تعاون فراہم کیا،ترکی نے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے بھارت کے بڑا سائز ہونے کی وجہ سے بھارتی ائیرڈیفنس کی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے الفتح راکٹ سسٹم نے بھارتی فوجی اڈوں کو مؤثر طریقے سے نقصان پہنچایا۔

ان کاشکوہ تھاکہ ہمارا سامنے سرحد ایک تھی مگر دشمن 3 تھے، ہمیں وقت پر اہم جنگی سامان نہیں ملا۔

لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے کہاکہ چین نے اپنے ہتھیارروں کا تجربہ بھارتی سرزمین پر ایک لیبارٹری کے طور پر کیا۔

متعلقہ خبریں