Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں جنگ بندی کے تحت 10 اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے پر تیار ہیں، حماس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قطر میں ہونے والے مذاکرات میں 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی مشروط رہائی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ جاری امن کوششوں کے تحت 10 قیدیوں کو رہا کرے گی، تاہم حماس کے مطابق معاہدے میں اب بھی کئی اہم نکات پر اختلاف موجود ہے، جن میں امداد کی آزادانہ رسائی، غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کا انخلا اور مستقل جنگ بندی کے لیے حقیقی ضمانتیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور بےنتیجہ ختم

حماس کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ اب تک ان معاملات پر مذاکرات اسرائیلی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مشکل رہے ہیں، ہم ثالثوں کے ساتھ سنجیدگی اور مثبت جذبے کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ رکاوٹوں پر قابو پایا جا سکے، اپنے عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو، اور ان کی آزادی، تحفظ اور باوقار زندگی کی خواہشات پوری کی جا سکیں۔

متعلقہ خبریں