محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، باہمی امورپرتبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ کاتہران میں پرتپاک استقبال کیاگیا۔
امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی ان کے ستقبال کے لئے موجودتھے۔
ایران کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام ،ایران میں پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو بھی اس موقع پرموجودتھے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اسکندر مومنی نے کہاکہ اپنے بھائی کو ایران آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ یقینا آپ کا دورہ پاک ایران تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے۔ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔
انہوں نے امیدظاہر کی کہ پاک ایران اورعراق سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
محسن نقوی نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کل تہران میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے ۔وہ تہران میں منعقدہ سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے
سہ ملکی کانفرنس میں ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ محسن نقوی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔




















