Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں سے ہونے والی تباہی کے مناظر

غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 بچوں سمیت 90 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Deadly Israeli attacks continue across Gaza

الشفاء اسپتال کے باہر یہ باپ اپنے شہید بچے کی لاش اٹھائے دنیا سے انصاف مانگ رہا ہے۔

Deadly Israeli attacks continue across Gaza

فلسطینی شہری دیر البلح (وسطی غزہ) میں اسرائیلی فضائی حملے سے تباہ ہونے والے ایک پٹرول پمپ کے ملبے کا معائنہ کر رہے ہیں۔

Deadly Israeli attacks continue across Gaza

غزہ سٹی کے الشفاء اسپتال میں اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینی زمین پر علاج کے منتظر ہیں۔

Deadly Israeli attacks continue across Gaza

ایک فلسطینی ماں اپنے 6 سالہ بیٹے مجد احمد کی لاش اٹھائے ہوئے ہے، جو اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوا۔ یہ دلخراش منظر غزہ کے الشفاء اسپتال میں دیکھا گیا۔

Deadly Israeli attacks continue across Gaza

ایک فلسطینی بچہ رات گئے اسرائیلی حملے کے بعد وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں تباہ شدہ گھر کے ملبے سے ایک گدا (میٹریس) نکالتا ہوا۔

Deadly Israeli attacks continue across Gaza

فلسطینی باپ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والے بچے کے غم میں نڈھال ہے۔ یہ دلخراش منظر الشفاء اسپتال کے مردہ خانے میں پیش آیا۔

Deadly Israeli attacks continue across Gaza

ہفتے کے روز کم از کم 110 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 34 وہ افراد شامل ہیں جنہیں غزہ کی پٹی میں واحد فعال فوڈ ڈسٹریبیوشن سینٹر کے قریب گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

شمالی شہر بیت حانون بھی اسرائیلی حملے کی زد میں آیا۔ اسرائیلی فوج نے شہر کے شمال مشرقی حصے پر تقریباً 50 بم گرائے۔

دیر البلح میں بمباری کے دوران جاں بحق ہونے والے اپنے عزیزوں کے جنازے میں شریک غمزدہ افراد

متعلقہ خبریں