عالمی تنازعات کا حل:سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قراردادمتفقہ طور پرمنظورکرلی گئی۔ یہ قرارداد عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے فعال کردار کی ایک نمایاں مثال ہے۔
یہ قرارداد ’’تنازعات کے پرامن حل کیلیے طریقہ کار کو مضبوط بنانا‘‘ کے عنوان سے تھی۔ جو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیش کی تھی۔
قراردادمیں تنازعات کے حل کےلئے سفارتی کوششوں،ثالثی،اعتمادسازی، اورعالمی وعلاقائی مکالمے پر زوردیاگیا۔
قرارداد نمبر 2788 (2025) رکن ممالک پر زور دیتی ہے کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے پرامن ذرائع استعمال کریں۔
سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
علاوہ ازیں علاقائی وذیلی علاقائی تنظیموں سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ پرامن حل کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کریں۔
ساتھ یہ بھی اپیل کی گئی کہ اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنائیں۔
پاکستان نے بطورسلامتی کونسل کے فعال رکن اس قرارداد کی منظوری کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
واضح رہے کیہ اس قرارداد سے علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے قیام میں مدد ملے گی۔




















