Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس کے خلاف پابندیوں کا دوسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں ، ٹرمپ کی تصدیق

روس کے خلاف پابندیوں کا دوسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں ، ٹرمپ نے تصدیق کردی۔ کہا کہ  یوکرین تنازع پر یہ پابندیاں ضروری ہیں ۔

یہ بات انہوں نے  وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس دوران ٹرمپ سے  روس کی جانب سے یوکرین پر حالیہ حملوں سے متعلق سوال کیاگیا۔

ایک صحافی نے مزید پابندیوں کے بارے میں پوچھا ۔جس پر ٹرمپ نے کہا کہ جی ہاں! ہم روس  کے خلاف پابندیوں کااگلہ مرحلہ شروع کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ بعض یورپی اتحادیوں کی جانب سے روس سے تیل وتجارت جاری رکھنے پر خوش نہیں۔

حماس اسرائیلی قیدی رہا کردے،امریکی صدر کی آخری وارننگ

علاوہ ازیں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے سوشل میڈیاپلیٹ فارم پر حماس کو آخری وارننگ بھی دیدی۔ انہوں نے کہاکہ حماس اسرائیلی مغوی فوری رہاکردے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہر کوئی مغویوں کی رہائی اور اس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ اسرائیل نے میری شرائط تسلیم کر لی ہیں،اب حماس بھی تسلیم کرے۔

انہوں نے کہاکہ یہ میری آخری وارننگ ہے، دوسری وارننگ نہیں آئے گی۔

متعلقہ خبریں