Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش

سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اورآپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش۔ جیت کا نشہ بھارتی کپتان کے سر چڑھ گیا،  کھیل کے میدان میں بھی  مکروہ سیاست کو شامل کردیا۔

بھارتی کپتان نے کرکٹ اورکھیل کے بنیادی اصولوں کو ایک طرف رکھ کر میچ کے  بعد بریفنگ کو سیاسی بنا دیا۔ سوریا کمار یادیو نے کہاکہ کچھ چیزیں اسپورٹس مین اسپرٹ سے بالا ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم پہلگام واقعے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اپنی بریفنگ میں بھارت کے آپریشن سندور کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے فتح کو بھارتی افواج کے نام کردیا۔

کسی بھی طرح ان کی یہ  بریفنگ ایک کھلاڑی کی بریفنگ دکھائی نہ دی ۔ انہوں نے اپنی  بریفنگ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ۔
ان کی اس سیاسی بریفنگ کو بھارتی میڈیا نے خوب نشر کیا۔ اور عالمی سطح پر اسے بھارت کی سیاسی فتح سے تعبیر کرنے کی کوشش کی  گئی۔

ان کی  بریفنگ کے بعد پاکستان میں شدید غم غصہ پایا جارہاہے۔ کرکٹ شائقین نے آئی سی سی سے فوری طور پر سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ خبریں