Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس

ترک وزیر خارجہ نے فن کی لینڈ کی  وزیرخارجہ کے طنز کا کوئی جواب نہیں دیا ، مسکراتے ہوئے پریس بریفنگ ختم کردی

فن لینڈ کی وزیر خارجہ علینہ والٹنن نے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس دے  دیے ۔  وہ ترکیہ کے  ہم منصب حاقان فیدان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ میڈیا بریفنگ کے اختتام پر ایک سوال کا انہوں نے طنزیہ  انداز میں جواب دیا۔

فن لینڈ کی وزیر خارجہ علینہ والٹنن  نے کہاکہ  واحد طاقت جس کا روسی سلطنت نے کبھی احترام کیا وہ سلطنت عثمانیہ تھی۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے فن کی لینڈ کی  وزیرخارجہ کے اس ریمارکس کا کوئی جواب نہیں دیا اور مسکراتے ہوئے  پریس بریفنگ ختم کردی۔

متعلقہ خبریں