Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب ڈالر سرپلس، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

ڈیجیٹل اکانومی ایک ضروری امر ہے، ترسیلات زر کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کا مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب ڈالر سرپلس رہا، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

محمد اورنگزیب نے پاکستان یورپی یونین بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کی جانب ہمارا سفر جاری ہے، معاشی شعبے میں اسٹرکچرل اصلاحات پرعمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوپی یونین پاکستان برآمدات کے لیے مفید منڈی ہے، پائیدار معاشی ترقی کے حصول کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب ڈالر سرپلس رہا، جی ڈی پی 4 فیصد رہنے کی امید ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک بہترین سسٹم ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس برقرار رہا، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس معیشت کے استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی ایک ضروری امر ہے، ترسیلات زر کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، 90 فیصد تک ترسیلات زر ڈیجیٹل طریقے سے آرہے ہیں، ایسپورٹ انڈسٹری کے لیے ٹیرف، کسٹمزڈیوٹیز میں کمی کی، توانائی کے شعبے میں بھی اصلاحات لائی گئی ہیں، گردشی قرضوں میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یورو بانڈ کی واپسی یقینی بنائی، جون تک ہمارے ریزرو 18 بلین ڈالر تک ہوں گے، قرض ادائیگی میں کمی سے حکومت کو مالی گنجائش حاصل ہوگی، اضافی مالی گنجائش سے آئندہ بجٹ میں دیگر شعبوں کے لیے وسائل مختص کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں