Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب

پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کردیا

پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پربھرپور کارروائیاں جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اورگاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کادفاع وطن کےلیے غیر متزلزل عزم ملک کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنارہا ہے پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں