ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں پولیو بوسٹر مہم 2026 کے حوالے سے پولیو اریڈیکیشن ٹیم کے نمائندگان کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مہم کے انتظامات، سیکیورٹی اور کوآرڈینیشن امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، یونیسف کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

دوران اجلاس بتایا گیا کہ پولیو بوسٹر مہم 11 مئی سے 24 مئی 2026 تک جاری رہے گی اس دوران 10 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔
اس موقع پر پولیس چیف نے ہدایات جاری کیں کہ مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے تاکہ مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جاسکے۔



















