پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ میں اپنی زندگی کو تماشہ نہیں بنانا چاہتی خاموش ہوں مگر کمزور نہیں، اگر مجھے مجبور کیا گیا تو میں تمام حقائق اور شواہد عوام کے سامنے لے آؤں گی۔
اداکارہ مومنہ اقبال نے انسٹاگرام پر اپنی بہن رمشا اقبال کا بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ چند برسوں میں وہ اور ان کا خاندان کئی مشکلات اور آزمائشوں سے گزرا ہے اگر حالات نے مجبور کیا تو وہ پیش آنے والے واقعات کی مکمل حقیقت اور اس سے متعلق شواہد عوام کے سامنے پیش کریں گی۔
انہوں نے اپنے والد کے دو سال قبل انتقال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے انتقال کے بعد سے خاندان مسلسل کٹھن حالات کا سامنا کر رہا ہے۔
View this post on Instagram
اپنے پیغام میں اداکارہ نے بعض نامعلوم افراد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر وہ کتنے لوگوں کو اپنے اثر و رسوخ میں لا سکتے ہیں۔ وقت آنے پر سچ خود سامنے آجائے گا تاہم انہیں امید ہے کہ تمام شواہد عوام کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
مومنہ اقبال نے اپنے پیغام کے اختتام پر لکھا کہ “ایک ایک کا بتاؤں گی ان شاء اللہ، میرا گواہ اللہ ہے۔”
اگرچہ مومنہ اقبال نے اپنے بیان میں کسی فرد یا واقعے کا نام نہیں لیا تاہم انہوں نے اشارہ دیا کہ ضرورت پڑنے پر وہ تمام حقائق منظرِ عام پر لائیں گی۔


















