پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی ان دنوں اپنی اداکاری اور مختلف ڈراموں میں منفرد کرداروں کے باعث توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
اس سے قبل بھی ڈرامہ ’من مست ملنگ‘ میں ان کے بعض رومانوی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے جن پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اب سحر ہاشمی کے حالیہ ڈراموں میں بھی رومانوی مناظر زیرِ بحث ہیں جس کے باعث ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
بعض صارفین ان مناظر پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ کچھ نے ان کا موازنہ بھارتی اداکار عمران ہاشمی سے کرنا شروع کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر تبصروں میں بعض صارفین کا کہنا ہے کہ سحر ہاشمی بھی عمران ہاشمی کی طرح اسکرین پر رومانوی مناظر ادا کرنے سے گریز نہیں کرتیں جس کے باعث انہیں ’پاکستانی عمران ہاشمی‘ کا لقب دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سحر ہاشمی اس حوالے سے پہلے بھی واضح کر چکی ہیں کہ وہ بطور اداکار کردار کی ضرورت کے مطابق پرفارم کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور ہر کردار کو پیشہ ورانہ انداز میں نبھانے کی کوشش کرتی ہیں۔


















