Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1646 پوائنٹس کا اضافہ

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کی امید نے بھی مارکیٹ کو سہارا دیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1646 پوائنٹس اضافے سے 170511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری دورانئے میں 100 انڈیکس 2724 پوائنٹس کمی سے 166141 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی پہنچا، تاہم نچلی سطح پر سرمایہ کاروں کی دوبارہ خریداری سے مارکیٹ سنبھل گئی۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کی امید نے بھی مارکیٹ کو سہارا دیا۔

آج مجموعی طور پر 68 کروڑ 74 لاکھ حصص کے سودے 33 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ 569 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ 248 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ 210 کے دام گھٹ گئے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 168865 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔