اسلام آباد: اوگرا نے اگلے تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا جب کہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 02 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 12 سے 14 ستمبر 3 روز کے لئے ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے جب کہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی متاثر ہونے کا امکان ظاہر ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا نے گذشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔



















