Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ کے عوام کا روزگار، بنیادی سہولیات اور مؤثر انتظامیہ تک رسائی کے لیے نئے صوبوں کا مطالبہ

نئے صوبے بنائے جائیں گے تو ترقیاتی کام بھی زیادہ ہوں گے اورحکومتی امورمیں شفافیت بھی آئے گی، شہری

سندھ کے عوام  نے روزگار، بنیادی سہولیات اور مؤثر انتظامیہ تک رسائی کے لیے نئے صوبوں کی تشکیل کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ کےعوام نے مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات اور وسائل عوام کے قریب لانے کے لیے نئے انتظامی یونٹس اور صوبے قائم کیے جائیں۔

  سکھر سے تعلق رکھنے والے شہری نے نئے صوبے کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اورحیدر آباد سمیت دیگرشہروں پر مشتمل نئے صوبے بننے چاہئیں تاکہ نچلی سطح  پر اختیارات جا سکیں۔

کراچی کے شہری نے کہا کہ نئے صوبے بنائے جائیں گے تو ترقیاتی کام بھی زیادہ ہوں گے اورحکومتی امورمیں شفافیت بھی آئے گی، نئے صوبوں کے قیام سے کاروبار، انفراسٹرکچراور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے ہرعلاقے پرالگ توجہ دی جائے۔

شہرقائد سے تعلق رکھنے والے ایک اور شہری نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کو احسن اقدام سمجھتے ہیں، جب آبادی 7کروڑ تھی تو یہی صوبے تھے اور آج 26کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، عوامی مسائل کے مؤثر حل اور خوشحال مستقبل کیلئے نئے انتظامی صوبے بنائے جائیں تاکہ اختیار اور وسائل عوام کی دہلیز تک پہنچائے جائیں۔

 میر پور خاص کے شہری نے کہا کہ وزیرداخلہ نے کہا کہ نظام ناکام ہو چکا ہے جو کہ حقیقت ہے، حکومت فیصلہ کرے تاکہ امن اور روزگار ملے۔ہم سندھ میں صوبوں کی حمایت کرتے ہیں تاکہ ہمارا صوبہ بھی یکساں ترقی کر سکے۔

متعلقہ خبریں