Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ اور 62 سالہ کیمرون او ریلی نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر شادی کی۔

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش نژاد آسٹریلوی کاروباری شخصیت کیمرون او ریلی کے ساتھ دوسری شادی کرلی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 52 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ اور 62 سالہ کیمرون او ریلی نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر شادی کی۔

کیمرون او ریلی معروف آئرش کاروباری شخصیت سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں، وہ برقی پیمائش کے آلات اور برقی نظام سے متعلق کاروبار میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے بھی جوڑے کی شادی کی تصدیق کی ہے جب کہ ان کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

جمائما اور کیمرون کی ملاقات کئی فلموں پر کام کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں پہلے کچھ عرصے تک دوست رہے، بعد ازاں ان کا تعلق ازدواجی رشتے میں تبدیل ہوگیا۔

کیمرون او ریلی کے چار بچے ہیں جب کہ جمائما کے بانی پی ٹی آئی سے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔ جمائما اور بانی پی ٹی آئی کی شادی نو سال قائم رہی اور 2004 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی، بعد ازاں 2005 میں ان کی طلاق ہوئی۔

متعلقہ خبریں