ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عباس عراقچی نے دورۂ بیجنگ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران دونوں جانب سے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور دوطرفہ معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔
















