آئی بی سی کورنگی نے پولیس کی مدد سے غیر قانونی کنیکشن کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 500 سے زائد گھروں کے کنڈے کاٹ دیے۔
رپورٹ کے مطابق کورنگی کے علاقے میں کچھ نجی سوسائیٹیز ایسی ہیں جس میں غیر قانونی کنیکشن سے بجلی کا استعمال کیا جارہا ہے۔
اطلاعات موصول ہونے پر کے الیکٹرک نے بڑا ایکشن لیا جب کہ کارروائی کے دوران کنڈا مافیا کے کارندوں نے ٹیم پر حملہ کردیا۔
کورنگی کے جنرل مینجر عقیل محمد کا کہنا ہے کہ ہم کنڈا مافیا کا خاتمہ کرنا چاہتا ہیں جس کا مقصد بجلی کا بل ادا کرنے والے صارفین کو بلا تعطل 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقین بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا جب تک ہم کنڈا مافیا کا مکمل خاتمہ نہیں کردیتے یہ کارروائیاں انتھک محنت کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ بجلی کا بل ادا کرنے والے صارفین کے ساتھ نااںصافی نہ ہو۔



















