تھرکول بلاک ون کی افتتاحی تقریب میں ڈی ڈبلیو انرجی نے اہم منصوبہ پیش کردیا، سی ای او بلال بابر کے مطابق منصوبے میں ڈرائی پلانٹ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔
سی ای او بلال بابر کے مطابق ٹیکنالوجی کا مقصد کوئلے میں موجود نمی کم کرنا اور اس کی جی سی ای پاور کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے جب کہ تھرکول کو ویلیو ایڈ کرنا بنیادی مقصد ہے۔ ڈرائی پلانٹ ٹیکنالوجی انتہائی آزمودہ اور دنیا بھر میں معروف ٹیکنالوجی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چین، بھارت، جنوبی افریقا اور انڈونیشیا جیسے ممالک میں، جہاں لگنائٹ کوئلے کے بڑے ذخائر موجود ہیں، یہ ٹیکنالوجی کوئلے کے استعمال کے ساتھ کام کرتی ہے۔
بلال بابر کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد کوئلے میں موجود نمی کو کم کرنا اور اس کی جی سی ای پاور کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل سے بنیادی طور پر ماحول کو فائدہ پہنچتا ہے جب کہ مقصد دستیاب توانائی کے وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔
سی ای او ڈی ڈبلیو انرجی کے مطابق ہدف یہ ہے کہ مقامی وسائل، خصوصاً کوئلے کی قدر میں اضافہ کیا جائے اور مختلف پراسیسز اور تکنیکوں کے ذریعے اسے مزید بہتر بنایا جائے۔
بلال بابر نے مزید کہا کہ خام مال کی فراہمی کو محفوظ اور خود کفیل بنانا بھی بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ ایک برِک رِگ پلانٹ زیرِ تعمیر ہے جو رواں سال کے اختتام تک فعال ہوجائے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کوئلے سے گیس کی تیاری کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے جو ایک دلچسپ شعبہ ہے اور اس میں خاصی دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے۔

















