شہرقائد میں آج مطلع ابر آلود ہونے اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے کے باعث موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں اور دن بھر وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلیں گی تاہم آئندہ ہفتے تک بارش کے امکانات نہیں ہے۔


















