Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی

 بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے واشک، بسیمہ، قلات ،جھل مگسی اور نوشکی میں بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 48 کلومیٹر شمال مغرب تھا جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ  انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں