Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل

ہلاک دہشت گرد شاہراہ پر تجارتی گاڑیوں اور مسافربسوں کو نذرِآتش کرکے ملکی معیشت کونقصان پہنچا رہے تھے، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت دہشت گردوں کی خلاف کارروائیاں ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز  نے ضلع چاغی کے علاقہ دالبدین میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 2 مطلوب دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر موثراندازمیں حملہ کیا گیا، ہلاک دہشت گرد کوئٹہ-تفتان شاہراہ پرمسافروں کو ہراساں کرنے اورعلاقے میں خوف وہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد شاہراہ پر تجارتی گاڑیوں اور مسافربسوں کو نذرِآتش کرکے ملکی معیشت کونقصان پہنچا رہے تھے۔

متعلقہ خبریں