اسلام آباد: وزارت پیٹرولیم نے گیس کی صورتحال پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جلد گیس پر وزیر اعظم کو بریف کیا جائے گا اورملک میں موجود گیس کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کو آر ایل این جی کی ضرورت اور گھریلو صارفین کے لیے گیس دستابی سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس دوران عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیر اعظم کو پاور سیکٹر کے لیے آر ایل این جی ضرورت پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
















