Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار معمر رانا کی اہلیہ نے اپنی راہیں جدا کر لیں

مہناز معمر رانا نے شوہر کے ساتھ مصالحت سے بھی انکار کر دیا

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے تاہم ان کی اہلیہ مہناز معمر رانا نے خلع کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مہناز معمر رانا نے بیرسٹر خدیجہ صدیقی کے توسط سے خلع کی ڈگری حاصل کی۔

 مہناز معمر رانا نے شوہر کے ساتھ مصالحت سے بھی انکار کر دیا اور کہا کہ اب کسی صورت معمر رانا کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

اس خبر کے بعد معمر رانا کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔