Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیدو شریف اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی  شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی

سوات: سیدو شریف اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس  کے بعد سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی  شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 105 کلومیٹر تھی۔

 زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

سیدو شریف اور گردونواح میں آنے والے زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں