Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طویل وقفے کے بعد علی ظفر کی اداکاری میں واپسی؛ نئی ویب سیریز کا ٹیزر جاری

علی ظفر طویل عرصے بعد اداکاری کے میدان میں واپسی کے لیے تیار ہیں

پاکستانی معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر طویل عرصے بعد اداکاری کے میدان میں واپسی کے لیے تیار ہیں تاہم ان کی نئی ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ویب سیریز کی جاری کردہ پہلی جھلک میں علی ظفر کی انٹری نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ وہ اس سیریز میں ’بوستان خان‘ کے منفرد کردار میں نظر آئیں گے۔

’گینگ آف خراسان‘ کی کاسٹ میں علی ظفر کے علاوہ فیروز خان، انس علی، حمائمہ ملک، آئمہ بیگ، سونیا حسین، سید جبران، فرحان اللہ سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔

ویب سیریز کی ہدایت کاری حمزہ انصاری نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی نعیم علی اور حمزہ انصاری نے مشترکہ طور پر تحریر کی ہے۔ انس علی اور عامر چوٹانی اس پروجیکٹ کے ایگزیکٹو پروڈیوسرز ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)