Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہریار منور پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آنے لگے؛ واقعی سرجری کروا لی؟

ڈاکٹر نے شہریار منور کی کاسمیٹک سرجری کا امکان ظاہر کردیا

پاکستان کے معروف اداکار شہریار منور ان دنوں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ شخصیت میں مبینہ تبدیلیوں کے باعث بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جہاں ایک ماہر ڈاکٹر نے ان کے چہرے میں ممکنہ کاسمیٹک تبدیلیوں سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے نئے پاکستانی ڈرامے میں ابوبکر کا کردار ادا کرنے والے شہریار منور کو ان کی اداکاری اور دلکش شخصیت کے باعث مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

حال ہی میں ایستھیٹک فزیشن ڈاکٹر عمارہ سعد ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار کی پرانی اور حالیہ تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے ان کی ظاہری شخصیت میں آنے والی تبدیلیوں پر گفتگو کی۔
Auto Draft

ڈاکٹر عمارہ سعد ہاشمی نے شہریار منور کی ناک کی ممکنہ سرجری اور چہرے پر فلرز کے استعمال کا امکان ظاہر کیا جبکہ ان کی موجودہ شخصیت کو بھی سراہا۔
Auto Draft

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ شہریار منور پہلے سے زیادہ خوبصورت دکھائی دیتے ہیں جبکہ کچھ نے ان کی ظاہری شخصیت کے بجائے اداکاری کو زیادہ اہم قرار دیا۔

دوسری جانب بعض صارفین نے چہرے میں نظر آنے والی تبدیلیوں کو عمر بڑھنے کے ساتھ آنے والی قدرتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ شہریار منور کی جانب سے تاحال کسی کاسمیٹک سرجری یا چہرے پر فلرز کے استعمال کی تصدیق نہیں کی گئی۔