Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابی شکست کے بعد ٹرمپ سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئے، میمز وائرل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج میں ڈیموکریٹس کی کامیابی اور ری پبلکنز کی شکست کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے جہاں ان پر طنزیہ میمز اور اے آئی ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے مختلف میمز کے ذریعے ٹرمپ کی سیاسی پالیسیوں اور انتخابی نتائج کو طنز کا موضوع بنایا۔

ایک میم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹس کی نمائندگی کرنے والے نیلے رنگ کے سیلاب میں بہتے ہوئے دکھایا گیا جس کے ذریعے انتخابی نتائج پر طنز کیا گیا۔

ایک اور میم میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں طنزیہ انداز میں کہا گیا کہ امریکی عوام نے ان کی اکثریت کو ہی ڈی پورٹ کردیا ہے۔

انتخابی نتائج کے بعد سامنے آنے والے ان طنزیہ تبصروں اور میمز نے سوشل میڈیا پر سیاسی بحث کو مزید نمایاں کردیا۔

واضح رہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ری پبلکن پارٹی کو شکست دے کر دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بعد ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلی جس کے نتیجے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی دونوں ایوانوں کا کنٹرول کھو بیٹھی۔

متعلقہ خبریں