Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار جاری

کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 5 ارب 30 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 86 کروڑ 45 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 21 ارب 56 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 5 ارب 30 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ہے۔