اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران بڑی کمی دیکھنے میں آئی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت مجموعی طور پر 31 روپے 91 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 24 روپے 96 پیسے کم ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق 31 اکتوبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 377 روپے 91 پیسے تھی جو 7 نومبر تک کم ہوکر 346 روپے پر آگئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی ایک ہفتے کے دوران 402 روپے 96 پیسے سے کم ہوکر 378 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ایک ہفتے کے دوران پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے صارفین کو ریلیف ملا ہے۔



















