Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران سے مذاکرات میں کسی بڑی پیشرفت کے قریب نہیں، مارکو روبیو

‘ایران کے مطالبات ناقابل قبول اور مضحکہ خیز ہیں’

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں کسی بڑی پیشرفت کے قریب نہیں۔

فرانس آمد پر جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے مطالبات ناقابل قبول اور مضحکہ خیز ہیں، ایران سے سفارتی کوششیں اب تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ ایران تنازع کے سفارتی حل کو ترجیح دیں گے، ایران تنازع کے سفارتی حل کا کوئی موقع سامنے آیا تو جائزہ لیں گے، بعض اوقات مسائل کے حل کے لیے سفارتی کوششیں ممکن نہیں ہوتیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ متعدد ممالک مختلف تجاویز کے ذریعے ایران سے رابطے میں ہیں، ایران سے مذاکرات میں کسی بڑی پیشرفت کے قریب نہیں۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ سیاسی نقصان کے خدشات کے باوجود صدر ٹرمپ نے ایران سے لاحق خطرے کا سامنا کیا۔

متعلقہ خبریں