Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا کا نئے رشتے سے متعلق بیان وائرل

میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے، ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی نجی زندگی اور مستقبل میں کسی نئے رشتے کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے اور مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ مستقبل میں ایسا ہوگا یا نہیں۔

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں ان کے ہمراہ معروف فلم ساز اور ان کی قریبی دوست فرح خان بھی موجود تھیں۔ پروگرام کے دوران گفتگو کا رخ ثانیہ کی ذاتی زندگی اور ڈیٹنگ کی جانب ہوگیا۔

میزبانوں نے ثانیہ مرزا سے سوال کیا کہ کیا کبھی کسی نے کافی پر ملاقات کی دعوت دی ہے؟ اس پر ٹینس اسٹار نے بتایا کہ میرے کئی مرد دوست مجھے گھومنے پھرنے کے لیے مدعو کرتے رہتے ہیں تاہم میں انہیں رومانوی تعلق کے بجائے صرف دوستوں کی حیثیت سے دیکھتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اس دوران فرح خان نے بھی دلچسپ انکشاف کیا کہ ان کے بعض دوست اکثر ان سے رابطہ کرکے پوچھتے ہیں کہ آیا ثانیہ مرزا اب بھی سنگل ہیں یا نہیں۔

اس سوال پر ثانیہ مرزا نے واضح الفاظ میں کہا کہ ’’میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل میں کوئی ہوگا بھی یا نہیں۔‘‘

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا کی ذاتی زندگی اور مستقبل میں کسی نئے رشتے کے حوالے سے مداحوں کی دلچسپی برقرار ہے تاہم ان کے حالیہ بیان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ان کی نجی زندگی سے متعلق بحث چھیڑ دی ہے۔

متعلقہ خبریں