Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہانہ عروسی انداز؛ درفشاں سلیم نے ریمپ واک پر جلوے بکھیر دیے

درفشاں سلیم کا برائیڈل لک سوشل میڈیا پر چھا گیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے عروسی لباس میں ریمپ واک کرکے فیشن شو کی رونق بڑھا دی جس کے بعد ان کے دلکش انداز نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

اداکارہ نے حال ہی میں معروف فیشن ڈیزائنر کے برائیڈل فیشن شو ’’زیب النساء‘‘ میں بطور شو اسٹاپر شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے منفرد برائیڈل لک سے حاضرین کو متاثر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

درفشاں سلیم نے اس موقع پر گہرے سرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس پر سنہری کڑھائی اور نفیس نقش و نگار نے لباس کی خوبصورتی کو مزید نمایاں کردیا۔

فیشن شو سے اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جہاں مداح ان کے عروسی انداز اور خوبصورت لباس کو سراہتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saqi Events (@saqi_events)

متعلقہ خبریں