زندگی کے لیے جہاں بہتر غذا اورورزش کی ضرورت ہوتی ہے وہیں رات کی گہری اور پرسکون نیند بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ کیونکہ نیند کے دوران ہی ہمارے جسم میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہم دوسرے دن چاک وچوبند ہوکر روزمرہ معاملات کو انجام دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔
اکثر لوگ نیند نہ آنے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں اور ان کا کہنا ہوتا ہے کہ وہ ساری رات جاگ کر گزارتے ہیں یا پھر بہت دیر سے نیند آتی ہے۔ یہاں پر چند ایسی عادات کا ذکر کیا جارہا ہے جو آپ کی نیند بری طرح متاثر کرتی ہیں۔
سونے سے قبل بتیاں بجھا دیں
روشنی میں نیند آنا ایک مشکل عمل ہے جب بھی سونے کے لیے لیٹے تو کمرہ میں اندھیرا کر دیں۔ اس طرح آپ جلد نیند کی وادی میں پہنچ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دوپہر کی مختصر نیند دماغ کی سیکھنے کی صلاحیت بہتر بناتی ہے، نئی تحقیق میں انکشاف
ہر طرح کی اسکرین سے دور رہیں
موبائل، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرکو سونے سے تقریباً ایک گھنٹے پہلے استعمال نہ کریں کیونکہ ان کی اسکرین کی بلیو لائٹ آپ کے دماغ کو جاگنے کا الارم دے گی، اور اس طرح نیند نہیں آئی گی۔
چائے یا کافی سونے پہلے نہیں
اکثر لوگ رات میں چائے یا کافی پیتے ہیں اور پھر نیند نہ آنے کی شکایت کرتے ہیں۔ اگرآپ رات کی پر سکون نیند چاہتے ہیں تو دوپہر کے بعد ان استعمال ترک کردیں۔
رات میں شاور ہر گز نہ لیں
ہمیشہ سے سنتے آئیں ہیں کہ رات میں گرم پانی سے نہانا اچھی نیند کی ضمانت ہےمگر تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اس طرح آپ کا جسم گرم پانی کی حرارت کو جذب کر لیتا ہے جس کی وجہ سے وہ گرم ہوجاتا اور اسی لیے آپ کو نیند نہیں آتی کیونکہ نیند کے لیے جسم کا درجہ حرارت مناسب ہونا چاہئے نہ کہ گرم۔
ورزش دن میں کریں
اچھی اور بھر پور نیند کے لیے سونے سے پہلے ورزش کرنا ایک براآئیڈیا ہے۔ کسی بھی طرح کی ورزش شام چھ بجے کے بعد ہر گز نہ کریں۔




















