Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی ڈرامہ ’درِنجات‘ کا جی ٹی اے 6 ورژن دیکھ کر صارفین حیران؛ ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ ’درِ نجات‘ کا جی ٹی اے 6 اسٹائل ورژن سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا

پاکستانی مقبول ڈرامہ ’درِ نجات‘ کو مشہور ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ کے انداز میں پیش کرنے والی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل کریئیٹر فیصل رفیق نے مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے ڈرامے کے معروف کرداروں ابوبکر، زامل اور زریاب کو جی ٹی اے 6 کی ورچوئل دنیا کا حصہ بنا کر ایک منفرد ویڈیو تیار کی ہے۔

اس ویڈیو میں ڈرامے کے مختلف واقعات کو ویڈیو گیم کے انداز میں دکھایا گیا ہے جن میں دھوکا، اچانک نکاح، پولیس کا تعاقب اور محبت جیسے دلچسپ موڑ شامل ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں تخلیق کار نے لکھا کہ اگر ’درِ نجات‘ کو جی ٹی اے 6 گیم کی شکل دی جاتی تو وہ کچھ اس طرح دکھائی دیتا۔

اس منفرد تخلیق پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے اسے ’جی ٹی اے 6: درِ نجات‘ کا نام دیا جبکہ دوسرے نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ڈرامے کو جی ٹی اے 6 سے تو بخش دیتے۔

کچھ صارفین نے یہاں تک کہا کہ وہ اصل ڈرامے کے بجائے اس کا گیمنگ ورژن دیکھنا زیادہ پسند کریں گے جبکہ بعض صارفین نے ویڈیو کے گرافکس کو جی ٹی اے 6 کے بجائے جی ٹی اے 5 سے زیادہ مشابہ قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faisal Rafique (@aef.aar)

متعلقہ خبریں