Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرڈر دینے والے شخص نے ڈیلیوری بوائے سے کیک کیوں کٹوایا؟

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہے جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

ایک ایسی ہی ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک فوڈ ڈیلیوری مین کو دیرسے آرڈر لانے پر آرڈر لانے والے شخص نے کچھ ایسا کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 11 بجے کے بجائے 12 بجے آرڈرپہچانے پر جیسے ہی نئے سال کا آغاز ہوا تو آرڈ کرنے والے شخص نے  زوموٹو ڈیلیوری  بوائے کے ساتھ ہی اس خوشی کو منایا اور اس ہی کہ ہاتھ سے کییک بھی کٹوایا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں فوڈ ڈیلوری مین کو زوموٹو کی ٹی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو واقعی بہت اچھی ہمیں ان لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔

:مزید پڑھیں

اس سے قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ فوڈ ڈیلیوری مین 4 گھنٹے تاخیر سے کھانا لیکر پہنچتا ہے جس پرآرڈر کرنے والے شخص ڈیلیوری مین کو دیکھ کر گانا گانا شروع کردیتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ جیسے ہی فوڈ ڈیلیوری مین کھانا لیکرپہنچتا ہے تو آرڈ کرنے والا شخص بھارتی گانا آئیے آپ کا انتظار گانے لگتا ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں آرڈ کرنے والی شخص کے ہاتھ میں ایک تھالی دیکھی جا سکتی ہے جس میں سے وہ  ڈیلیوری مین کے تلگ بھی لگاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version