جانوروں کی ایک اپنی ہی معصومیت ہوتی ہے اور بات کی جائے پانڈے کی تو وہ اپنی شرارت اور معصومیت کی وجہ سے ہر بار سب کے دل جیت لیتا ہے۔
ایسی ہی ایک پانڈے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
Panda having fun in the snow.. 😅 https://t.co/HYa77tR9Xq
— Buitengebieden (@buitengebieden) January 18, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانڈا برفییلے مقام سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور کھیل رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پانڈے کی موج مستی کرنے کی ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ہی دنیا میں مست۔
:مزید پڑھیں
اس سے قبل پانڈے کے بچوں کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پانڈے کے بچوں کو درخت پر لٹکتے اور جھولتے ہوئے دیکھا گیا۔
جبکہ ایک ویڈیو میں پانڈے کو سلائیڈنگ سے لطف اندوزہوتے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر بچے تو بچے بڑے بھی اپنی ہنسی پرقابو نہیں رکھ پاتے۔
