Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بندر بھی موبائل کے استعمال کے عادی ہوگئے

بندروں کی موبائل استعمال کرتی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر کچھ  بندروں کی  ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بہت غورو فکرکے ساتھ موبائل استعمال کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بندر موبائل کو اپنی انگلیوں کی مدد سے  چلا رہا ہے ساتھ میں مزید بندر بھی اسے دیکھ کر موبائل کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی ان بندروں کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بندروں کی اس ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ  یہ نئے دور کی بندر ہیں۔

 :مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/675557/

اس سے قبل بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں چیتے اور شیر کے بچے کے ساتھ  بندر کے بچے کو بھی مزے سے کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Advertisement

 

 

بیبی چمپینزی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی تھی۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تینوں ایک ساتھ کتنے پیارے لگ رہے ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے کہا تھا کہ یہ میری نظر میں اب تک کی بہت پیاری ویڈیو ہے۔
Advertisement

 

 

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پراکثر جانوروں سے منسلک ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر بچے تو بچے بڑے بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پاتے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version