Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ان تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کے ذہن کیوں گھما دیے ہیں؟ جانیے

تصویر میں نظر آنے والے ان معمولی چہروں نے انٹرنیٹ صارفین کے ذہن گھما دیے ہیں۔

حالیہ برسوں میں اے آئی امیج جنریٹر پلیٹ فارمز کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے جو تحریری ہدایات کے مطابق دنگ کردینے والی تصاویر تیار کرسکتے ہیں، ایسا ہی ایک پلیٹ فارم مڈ جرنی بھی ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اس پلیٹ فارم کی چند تصاویر ٹوئٹ کیں جنہوں نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کر دیا۔

ان تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے انہیں کسی پارٹی میں پولو رائیڈ کیمرے سے لیا گیا تھا مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

کیونکہ ایسی کوئی پارٹی کبھی نہیں ہوئی اور یہ افراد بھی حقیقی دنیا میں موجود نہیں، یہ سب مڈ جرنی اے آئی کا تصور ہے۔

  شیئر کی گئی تصاویر کو اگر ہم دیکھیں تو یہ عام انسان لگتے ہیں لیکن اگر غور سے دیکھیں تو اندازہ ہو گا کہ یہ اصلی نہیں کیونکہ ان کی جلد پر حد سے زیادہ چمک ہے اور ان کی گردن کی بناوٹ بھی مختلف ہے۔

دوسری جانب ماہرین نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ڈیپ فیک تصاویر یا ویڈیوز بنائی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version