چین کے چڑیا گھر کا انتظامیہ تنقید کا شکار ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر چین کے چڑیا گھر میں موجود لومڑیوں کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے چین کے چڑیا گھر کے انتظامیہ پرسوالات اُٹھ رہے ہیں۔
https://twitter.com/EevaPaavilainen/status/1613777812657246211
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی لومڑیوں کی تصویر میں ان کے زیادہ بڑھے ناخن چڑیا گھر انتظامیہ پر تنقید کی وجہ بنے۔
مزید پڑھیں
http://staging.bolnews.com/urdu/latest/2021/07/443503/
سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ (SCMP) کے مطابق جانوروں کی تصاویر سب سے پہلے ویبو صارف Xiumu Ayi نے 12 جنوری کو صوبہ ہنان کے چانگشا ایکولوجیکل چڑیا گھر کے دورے کے بعد پوسٹ کی تھیں۔
سماجی رابطے ٹویٹر پر پوسٹ کی جانے والی تصویر پر متعدد صارفین کمنٹس کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ لومڑیوں کے ناخن “بے حد لمبے” ہے۔
جبکہ ایک صارف کمنٹ کیا کہ لومڑیوں کے ناخن حد سے زیادہ بڑے ہونے کی وجہ سے اسے تکلیف ہوتی ہو گی۔
یہ ہی نہیں بلکہ ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ زیداہ برے ناخن کی وجہ سے لومڑیوں کو چلنے میں بھی بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہو گا۔
اس تصویر پر بہت سے صارفین نے چریا گھر کے انتظامیہ سے سوال کیا کہ آپ نے کیوں آخر اب تک ان کے ناخن نہیں تراشہ؟
اس حوالے سے جانوروں کے ڈاکٹر چن داجن سے بھی بات کی گئی جنہوں نے کہا کہ قید میں آرکٹک لومڑیوں کے پنجوں کو تراشنا ان کی صحت کے لیے اہم ہے۔
واضح رہے کہ جب آرکٹک لومڑیاں جنگل میں رہتی ہیں، تو ان کے پنجے قدرتی طور پر گر جاتے ہیں، لیکن چڑیا گھر میں، وہ بہت کم دوڑتے ہیں، اس لیے یہ اتنے بڑے ہو گئے۔
