Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بچوں کو دیگچی کے نیچے پٹاخہ رکھنا مہنگا پڑگیا؛ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

اکثر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن اس خبر میں ہم آپکو جس ویڈیو کے بارے میں بتانے جارہے ہیں اس سے شاید آپکا دل دہل جائے گا۔

ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں 2 کم عمر بچیوں کو دیکھا جاسکتا ہے جو ایک خطرناک تجربہ کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 14 سے 15 سال کی 2 بچیاں موجود ہیں، ایک بچی پٹاخہ جلاتی ہے اور اس کے اوپر اسٹیل کی دیگچی رکھ دیتی ہے اس کے بعد دونوں بچیاں کانوں پر ہاتھ رکھ کر دور ہٹ جاتی ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=jQ4OcU4KtA0

یہ بھی پڑھیں: نوجوان موٹر سائیکل سمیت گڑھے میں گر کر غائب ہو گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

اگلے ہی لمحے دیگچی ایک دھماکے سے اڑ کر اتنی بلندی تک جاتی ہے کہ کیمرے میں نظر آنا بند ہوجاتی ہے اور پھر تھوڑی دیر بعد بجلی کی تاروں پر گِرتی ہے اور وہیں پھنس جاتی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوئی، اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد نے دیکھا اور شیئر کیا ہے جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پراسرار شخصیت‘ کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

متعلقہ خبریں

Exit mobile version