دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو بڑھتی عمر کیساتھ ساتھ جوان اور صحتمند نظر آنے کیلئے ایکسر سائز کرتے ہیں اور بیماریوں سے بچاؤ کیلئے خوراک کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں۔
اس اسٹوری میں ہم آپ کو ایک ایسے امریکی کروڑ پتی کے بارے میں بتا رہے ہیں جو نوجوان نظر آنے کیلئے 2 ملین ڈالر کی لاگت سے مخصوص طبی علاج کروا رہا ہے جوکہ حیران کن ہے۔
45 سالہ سافٹ ویئر کروڑ پتی 18 سال جیسا نظر آنے کیلئے ایسا طریقہ اختیار کر رہا ہے کہ حیرت کی انتہا نہ رہے۔

بائیوٹیک کے علمبردار برائن جانسن نامی یہ شخص ایک مہنگے طبی طریقہ کار سے گزر رہے ہیں جس کی لاگت سالانہ 2 ملین ڈالر تک ہو سکتی ہے۔
جانسن ایک انتہائی دولت مند سافٹ ویئر انٹرپرینیور ہے اور 30 سے زیادہ ڈاکٹر اور ماہرین صحت ان کے ہر جسمانی کام کی نگرانی کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سال وہ اپنے جسم پر کم از کم 2 ملین ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
وہ دماغ، دل، پھیپھڑے، جگر، گردے، دانت، جلد، بال، مثانہ، عضو تناسل، اور مقعد کو 18 سالہ نوجوان جیسی بنانا چاہتا ہے۔