Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیچر نے اپنی 50 ویں سالگرہ پر 700 طلبا کو کونسا تحفہ دیا؟

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مرد ٹیچر نے اپنی 50 ویں سالگرہ پر اسکول میں 700 سے زائد طلبا کے لیے شاندار تحفے کا اعلان کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیچر نے اعلان کیا کہ آج کا دن بہت خاص ہے کیونکہ میں 50 سال کا ہو گیا ہوں، میری بیوی نے مجھ سے پوچھا کہ میں اپنی 50 ویں سالگرہ پر کیا چاہتا ہوں؟

 ٹیچر نے کہا کہ وہ بچوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں، اس لیے انہوں نے اپنی سالگرہ کے بجٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے دوستوں یا رشتے داروں سے پارٹی یا تحائف لینے کے بجائے 700 سے زائد طلبا کو آئس کریم خرید کر دینے کا اعلان کیا، سب کو آئس کریم ملے گی، یہ سن کر تمام طلبا نے خوشی کا اظہار کیا۔

اسکول ٹیچر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ بچے میرے شوہر سے پیار کرتے ہیں، میرے شوہر کو بچپن میں اسکول میں کافی تنگ کیا جاتا تھا اس لیے وہ جانتے ہیں کہ بچوں کی زندگی کتنی مشکل ہے اس لیے مڈل اسکول کی عمر میں وہ ان کی زندگیوں میں روشنی بننا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version