Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کار میں بیٹھے نوجوان کو کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا؛ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

اکثر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن اس خبر میں ہم آپکو جس ویڈیو کے بارے میں بتانے جارہے ہیں اس سے شاید آپکا دل دہل جائے گا۔

ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو مرکزی شاہراہ پر کار کو لہرانا مہنگا پڑگیا، کار دو سڑکوں کے درمیان بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک درمیانے سائز کی کار جس کا ڈرائیور بیچ شاہراہ پر کار کو لہرا لہرا کر چلا رہا تھا کہ اچانک کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔

حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ کار الٹ کر دور جا گری، گاڑی کے ٹکڑے اڑتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں، حادثے کی وجہ گاڑی کا ٹائر بھی پھٹ گیا۔

تاہم اتنے خوفناک حادثے کے بعد ڈرائیور محفوظ رہا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوئی، اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد نے دیکھا اور شیئر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version